Hesham A Syed

January 6, 2009

The Flt is booked !

Filed under: Global — Hesham A Syed @ 11:57 am
Tags:

Urdu Article : Flight book hai — Hesham Syed

فلائٹ  بُک  ہے 

آپ کی فلائٹ بُک ہے ۔ ٹکٹ یکطرفہ کنفرم ہے

ٹکٹ کی قیمت : مفت

مسافر کی تفصیلات : نام و ولدیت : بنی آدم ؛ 

شناخت : عمومی :خاک و ہوا و پانی کا مرکب ؛  شناخت: خصوصی :  روحانی ؛

پتہ : سطح ِ زمین

 سفر کی تفصیلات  :

آغازِ سفر: زمینی زندگی سے قبر تک :  منزل ۔ مقامِ برزخ سے عالمِ حشر اور دائمی زندگی تک

مدتِ سفر :چند لمحے سے لے کر لاکھوں سال کے وقفہ تک

وقتِ روانگی : کسی لمحہ یا کسی وقت ( وقت مقرر ہے لیکن کسی کو اس کا علم نہیں)

وقتِ وصولی : یوم الحشر کے وقت ( جس کا تعین نہیں کیا جا سکتا )

سفر کے دوران قیام کی سہولت : قبر (۲ گز زمینی خندق جس میں آب و ہوا کا گزر نہیں یا قبر کی دوسری شکل ہوا ،                                          پانی اور آگ بھی ہو سکتی ہے)

سفر کے دوران کے تفتیشی مراحل : 

قبر کا امتحان ؛ ممتحن ؛  فرشتے منکر او ر نکیر

سوالات ؛ تمہارا خدا کون ؟   تمہارا پیغمبر کون ؟   تمہارا دین کیا ہے ؟

           مزید سوالات کے لیے دیکھئے قران سورہ ابراہیم آیت ۳۲۔

سامانِ سفر کی گنجائش اور تفصیلات : 

بدن پہ لپیٹنے کے لئے ۵ میٹر کا سادہ سا کپڑا، مادی ضرورتوں اور وسائل کا کوئی سامان لے جانے کی ممانعت ہے۔ زادِ سفر میں انکساری ، اخلاق ، اچھے اعمال ، وہ اوقات جو لوگوں کی بھلائی و دین پہ عامل ہونے اور دوسروں کو اس طرف بلانے میں صرف ہوئے لے جانے کی ترغیب ہے اور اسی کی  اہمیت ہے۔

ضروری  ہدایات  :

یہ ٹکٹ یک طر فہ ہے ؛ زمین پہ واپسی ناممکن ہے او ر ٹکٹ نہ تبدیل ہو سکتا ہے نہ دوسرے سے بدلا جا سکتا ہے۔ وقت معین ہے اگرچہ نا معلوم ہے لیکن اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔سفر سے انکار یا مدت میں توسیع ممکن نہیںہے ۔مسافروں کو اپنی پسند اور نا پسند کا کوئی اختیار نہیں۔

آخرت کی تیاری اور زادِسفر کی مزید تفصیلات کے لیے رجوع کریں : قرآن اور سنتِ نبوی محمدؐ و علما و صالحین و  اولیا ئے کرام سے۔

پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس کی ضرورت نہیں کہ آخری منزل جغرافیائی حدود بندیوں سے آزاد ہے اور فلائٹ میں ہمیشہ گنجائش کافی رہتی ہے۔

آخری منزل کا تعین آپ کے اختیار میں ہے ، یہ اس بات پرمنحصر ہے کہ آپ نے اس زندگی میں کیا کمایا اور کیا بچایا اور آپ کا زادِ سفر اور آخرت کا سرمایہ کیا ہے ؟

 منزل کے لئے صرف دو ہی انتخاب ہیں ۔ جنت یا جہنم !

خواتین و حضرات : آپ کو اس جہاز کا کپتان یعنی موت کا فرشتہ خوش آمدید کہہ رہا ہے ۔ آپ کو یہ سفر مبارک ہو !

حشام احمد سی

 

Advertisements

Leave a Comment »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: