Hesham A Syed

January 11, 2009

Predictions

Filed under: Global Politics,Muslim world — Hesham A Syed @ 6:31 am
Tags:

Urdu Article : Pey-shan GoiyaaN ; Hesham Syed :

  پیشن گوئیاں اور بشارتیں

 کیا اسلام مٹ رہا ہے عیاذاََباللہ

آفتوں کا پہاڑ کیا ٹوٹا کہ پیشن گوئیوں اور بشارتوں کی بہار آگئی۔ علوم فلکیات اور سائنسی علوم سے متعلق لوگوں کا معاملہ تو ایسے ہے جیسے نقار خانے میں طوطی کی آواز ۔ لیکن نقار خانے میں تو نجومیوں ، کاہنوں ، دست شناسوں کا ڈنکا بج رہا ہے۔ آنے والے حالات کے متعلق جو بھی جاننا چاہے ان سے رجوع کرے ۔ طرح طرح کی وعیدیں سامنے آرہی ہےں ۔بشارتیں اور مستقبل کی پیشن گوئیاں سامنے آرہی ہیں ۔ حیرت ہے کہ اب تک اتنے سارے خدا کہاں چھپے ہوئے تھے کیونکہ ہم تو اب تک یہ سنتے آئے ہیں کہ غیب کا علم تو صرف خدا کو ہے یا جتنا اللہ نے اپنے پیغمبروں اور اولیا کرام کو بتا دیا ۔ تو پھر یہ علوم غیب کی بھر مار ویب سائٹ پہ اور ای میل پہ کیسے ہونے لگی ؟ کہیں کوئی  سَر وَ ر  Server) (آسمان میں تو نہیں ہے جہاں سے یہ سب کچھ ہیک  Hack) (ہو رہا ہے ؟ اپنی زمین پہ بھی تو ایک سے ایک آئی ٹی کے ماہر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ایک بہ ظاہر مسلمان نما طبقہ کے مقتول رہنمانے تو کمپیوٹر کو ہی دجال قرار دیا ہوا ہے اور اس علمیت کے بدولت اپنی رسالت کا بھی اعلان کر رکھا  تھا ۔ کیا پتہ کہ دجال کیا کر سکتا ہے ۔ چلئے اس بحث کو چھوڑئیے کہ یہ خبریں کہاں سے آرہی ہیں ۔ یہ دیکھئے اور پڑھئے کہ کیا آرہی ہیں : ایک ذریعہ سے چند پیشن گوئیاں یوں موصول ہوئیںکہ :

۱)  حزب اللہ ایک زبردست حملہ شبخون کی صورت میں اسرائیل اور مغربی ممالک پہ کریں گے۔

 ۲)  اسرائیل لبنان پہ حملہ کر دے گا تاکہ حزب اللہ کو ختم کیا جا سکے۔

۳)  مصر اور شام اسرائیل کو دھمکی دیں گے۔

۴ )  غازہ سے اسرائیل پہ تیز حملہ ہوگا ۔

 ۵ ) اسرائیل شام کو حملے کی دھمکی دے گا ۔

۶)  اسرائیل پہ بہت زبردست حملہ ہو گا ۔

 ۷)  اسرائیل ردِ عمل میں شام پہ اپنی پوری قوت سے ہوائی اور بری قوت سے حملہ کر دے گا۔

۸)  شام تمام عرب مملکتوں سے اپنے بچاؤکی اپیل کرے گا ۔ 

۹) مصر ، اردن اور سعودی عرب اسرائیل پہ فوجی حملہ کر دیں گے ۔

۰۱ )  اسرائیل اردن پہ حملہ کرے گا اور عراق میں امریکی افواج سے جا ملے گا ۔

۱۱)  اسرائیل دمشق پہ قبضہ کر لے گا ۔

 ۲۱ ) امریکی افواج بھی عراق اور شام کے حدود سے شام میں اسرائیل افواج کے ساتھ جا ملیں گی۔

۳۱) مکہ ، مدینہ ، جدہ ، منیٰ پر اسرائیل ہوائی فوج کا حملہ ہوگا اور یہ سب اس کے دسترس میں ہوگا ۔

 ۴۱ ) پورے عالم عرب میں الٹ پلٹ ہو جا ئے گی ۔

۵۱ ) مغربی سفرااور تجار و سرمایہ داروں کا قتل عام ہوگا ۔

 ۶۱ ) پاکستان ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں امریکہ کے خلاف قتل و غارت شروع ہو جائے گی ۔

۷۱ ) جنرل مشرف اورحکومت پہ ان کی امریکی نواز پالیسی کے خلاف زبردست دباؤ  پڑے گا ۔

۸۱ ) جنرل مشرف کو امریکی نواز پالیسی کے سبب جہادی قتل کر ڈالیں گے۔

 ۹۱ )  ایران کی نیوکلیئر فسیلیٹی کو تباہ کرنے کی سازش میں جنرل مشرف امریکہ کے ساتھ شریک ہونگے لیکن یہ ہو نہ سکے گا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔

۰۲ ) جہادیوں کی حکومت پاکستان میں قائم ہوگی اور وہ ہندوستان پہ ہلہ بول دیں گے ۔

۱۲) جہادیوں کا گروہ امریکہ میں ہتھیار سمگل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اور وہ اسے وہاں استعمال کریں گے۔

۲۲ ) امریکہ میں فوج حکومت پہ قابض ہو جائے گی اور اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

۳۲ ) امریکہ اقوام متحدہ سے الگ ہو کر اپنی مرضی چلائے گا۔

 ۴۲ ) امریکہ انگلینڈ اور روس کو جنگ میں معاونت کے لئے اپنے ساتھ شامل کرے گا۔

۵۲)  یہ تینوں ملک ساری اسلامی دنیا میں ایٹمی جنگ چھیڑ دیں گے اور ان کی ایٹمی سہولتوں کو تباہ کرنے کے درپے ہونگے ۔

۶۲ ) پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پہلے ہی حملے میں تباہ ہو جائے گی ۔

۷۲) پاکستان نیوکلیئر بم ہندوستان پہ پھوڑ دے گا ۔

۸۲) ہندوستان بھی پاکستان پر حملہ کر دے گا اور اسے دنیا کے نقشے سے ختم کر دے گا ۔

 ۹۲ ) ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ویسی ہی قتل و غارت شروع ہو جائے گی جیسی گجرات میں ہوئی تھی لیکن اس میں ہندو اور عیسائی بھی بے تحاشہ مارے جائیںگے۔

 ۰۳)  امریکہ ، روس اور انگلینڈ کا اشتراک اسلامی دنیا میں تباہی پھیلا دے گا اور ان کی فضائی قوتوں کو بے کار کر دے گا ۔

۱۳ ) اس دوران دنیا کی ۳ بلین آبادی ختم ہو جائے گی ۔ اس میں آدھے مسلمان ہونگے۔

۲۳) دنیا میں مسلمان بہت تھوڑے رہ جائیں گے۔

۳۳) چین بھی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں شریک ہو جائے گا اور مشرقی ترکستان میں جنگ چھیڑ دے گا۔ ۴۳) مسلمانوں کا گروہ یورپ میں بھی حملہ آور ہوگا۔

 ۵۳) فرانس ، جرمنی ، ڈنمارک ، سپین ، نیڈر لینڈ میں دائیں بازو (مذہبی)کی حکومتیں قائم ہونگی اور وہ مسلمانوں کے خلاف جنگ میں شریک ہو جائیں گی۔

 ۶۳)  ناٹو فورسز اور یورپی قوتیں مل کر مسلمانوں کے خلاف جنگ کریں گی۔

۷۳ ) اسلامی مملکتوں کی بحری قوتیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔

 ۸۳ ) دنیا میں اس عالمی جنگ کے بعد بقیہ آبادی میں مسلمان صرف ایک فیصد رہ جائیں گے وہ بھی زیادہ تر یورپ میں ہونگے ۔

۹۳) امریکہ ، برطانیہ اور روس جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں گے اور اسلام کو ایک غیر قانونی مذہب قرار دیں گے۔

 ۰۴) تھوڑے بہت جو مسلمان بچ جائیں گے وہ اپنی بقا کے لئے عیسایت ، یہودیت ، ہنودیت یا بدھ مذہب اختیار کر لیں گے اور بالاخر انسانی آبادی قبل از اسلام کے دور میں داخل ہو جائے گی۔

          ان ساری پیشن گوئیوں کے جواب میں کیا کہا جا سکتا ہے اس کے سوا کہ یہ اسلام دشمن عناصر کا خواب ہے اور اسی کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔ یہ ان کی اپنی خواہشات پہ مبنی پیشن گوئیاں ہیں ۔ ’جو یوں ہوتا تو کیا ہوتا یا پھر کہ جو یوں ہوگا تو کیا ہوگا ‘۔ یہودیت و عیسائیت و ہنوددھرم میں دنیا کے خاتمہ کی اپنی پیشن گوئیاں ہیں اور اسلامی دنیا کی اپنی ۔ ہر اک کا خیال یہ ہے کہ بالآخر فتح ان کے اپنے مذہب کے ماننے والوں کی ہوگی۔ اس بارے میں حضور  ؐ کی بشارتیں بھی موجود ہیں جس میں ظہورِ حضرت امام مہدیؒ اور نزولِ حضرت عیسیٰؑ ہے اور اسلام کی سر فرازی کی بشارتیں بھی ہیں لیکن یہ کب ہو گا اس کے بارے میں ہر عالم اپنی ایک الگ رائے رکھتا ہے۔کوئی کہتا ہے کہ نشانیاں ساری مکمل ہو چکیں تو کوئی کہتا ہے ابھی کئی ہزار سال باقی ہیں۔ روایتوں اور حکایتوں کی بھر مار ہے۔ ابلیس تو اس بات میں خوش ہے کہ خود مومن محروم یقین ہے اور وہ کتاب اللہ کی تاویلات میں الجھا ہوا ہے    ؎

خال خال اس قوم میں ابتک نظر آتے ہیں وہ   :  کرتے ہیں اشک سحر گاہی سے جو ظالم وضو 

اسے فکر تو اس بات کی ہے کہ   ؎

 توڑ ڈالیں جس کی تکبیریں طلسمِ شش جہات   :  ہو نہ روشن اس خدا اندیش کی تاریک رات

عصر حاضر کے تقاضاؤںسے ہے لیکن یہ خوف   :  ہو  نہ  جائے  آشکارا  شرعِ پیغمبر ؐ  کہیں

میرے آقا !  وہ جہاں زیرو زبر ہونے کو ہے

جس جہاں کا ہے  فقط تیری  سیادت پر مدار

حشام احمد سی

 

Advertisements

Leave a Comment »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: