Hesham A Syed

January 11, 2009

The tragedy of our time !

Filed under: Global,Muslim world,Social Issues — Hesham A Syed @ 10:08 am
Tags:

Urdu Poem Column :  Hamarey Daur ka alamiya : hesham Syed  

منظوم کالم

ہمار ے دور کا المیہ

ہمارے دور کا یہ المیہ ہے

یہ آہ و کرب میں ڈوبی صدا ہے

بہت پُر درد سب کا مسئلہ ہے

سنو کہ کیا تماشہ ہو رہا ہے

ہر اک گھر میں اجالا گھٹ گیا ہے

دیا آشوب کا جلنے لگا ہے

سمندر پار بیٹا عیش میں ہے

مگر بستی میں باوا لٹ چکا ہے

کوئ آسیب پھیلا ہے شہر میں

یا ماں کے دل سے نکلی بد دعا ہے

ہر اک محفل میں اب ہے شور و غوغا

جسے دیکھو وہ بولے جا رہا ہے

ہر اک اپنا ہی اپنا سوچتا ہے

ہر اک اپنی ہی بولی بولتا ہے

فقط افراطِ زر سے ہے محبت

کہ اب اندر کا انساں مر گیا ہے

یہ پودے سب شجر بن کے کھڑے ہیں

مگر مالی کو سایہ نا ملا ہے

کئ بچوں کو پالا تھا جنھوں نے

انھیں کو پالنا اب مرحلہ ہے

۲

ہر اک بچہ ہے تعبیرِ مسرت

سنہرا خواب مگر دھندلا گیا ہے

عجب وحشت ہے اتری سر سے چادر

نئی تہذیب نے چھینی ردا ہے

کبھی سب شرم سے ہوتے تھے پانی

اور اب دیدے کا پانی مر گیا ہے

تلاشِ معاش میں عورت پسی ہے

اور اس کا مرد گھر میں سو رہا ہے

عروجِ عقل و دانش کچھ نہ پوچھو

کہ شیطاں آدمی میں چھپ رہا ہے

ہر اک کی ہے یہاں پرواز اپنی

کوئی ہے ناخدا تو کوئی خدا ہے

کوئی بنتا نہیں بندہ خدا کا

ہر اک خود اپنے اندر اک خدا ہے

یہاں جو کچھ تماشہ ہو رہا ہے

خدا حیرت سے سب کچھ دیکھتا ہے

اژدھامِ آدمی میں کچھ نہ پوچھو

خدا تنہا تھا تنہا رہ گیا ہے

جسے دیکھو وہ شاطر حکمراں ہے

کوئی بنتا نہیں اب رہنما ہے

کوئی مدہوش ہے تو ہنس رہا ہے

مگر باہوش جو ہے رو رہا ہے

۳

بہ ظاہر ہنس رہا ہے بزم میں وہ

مگر دل ہی دل میں رو رہا ہے

 ہاں ناطہ توڑ کر اپنی زمیں سے

کئ صدیوں میں ہی کوئی بسا ہے

جو قدریں تھیں وہ مٹتی جارہی ہیں

اذیت کی بھی کوئی انتہا ہے

فلک پہ آفتابِ زیست بھی ہے

مگر بادل بھی پر پھیلا چکا ہے

سماں پہ چاند بھی اور ہیں ستارے

مگر گھنگھور اندھیرا چھا گیا ہے

حشامؔ مانا کہ چھوٹا سا دیا ہے

مگر تاریکیوں میں جل رہا ہے

حشام احمد سید

Advertisements

Leave a Comment »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: